پنجاب میں 20 جولائی سے انسداد پولیو مہم شروع ہو گی

پنجاب میں 20 جولائی سے انسداد پولیو مہم شروع ہو گی
پنجاب میں 20 جولائی سے انسداد پولیو مہم شروع ہو گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں 20 جولائی سے انسداد پولیو مہم شروع ہو گی۔ فیصل آباد کی 44 اور اٹک کی 14 یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم کیس رسپانس کے طور پر شروع کی جارہی ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ 58 یونین کونسلز میں 3 لاکھ 17ہزار 783 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں رواں سال پولیو کے 4 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ 17 اگست سے دیگر اضلاع میں بھی انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ جبکہ اس حوالے سے چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز انسداد پولیو مہم کی خود نگرانی کریں، ایک بھی کیس رپورٹ ہونے کا مطلب مکمل ناکامی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -