سکھر حیدر آباد موٹروے منصوبہ اندرون سندھ میں سماجی اورمعاشی ترقی میں انقلاب لائے گا، عاصم سلیم باجوہ

سکھر حیدر آباد موٹروے منصوبہ اندرون سندھ میں سماجی اورمعاشی ترقی میں انقلاب ...
سکھر حیدر آباد موٹروے منصوبہ اندرون سندھ میں سماجی اورمعاشی ترقی میں انقلاب لائے گا، عاصم سلیم باجوہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایکنک نے سکھر حیدر آباد موٹروے کی منظوری دیدی،یہ منصوبہ اندرون سندھ میں سماجی اورمعاشی ترقی میں بھی انقلاب لائے گا۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ایکنک نے سکھر حیدر آباد موٹروے کی منظوری دیدی،سکھر حیدرآباد موٹروے کی لمبائی306کلومیٹر ہو گی ،سکھر حیدر آباد موٹروے کنسٹرکشن سیکٹر میں اہم کردار ادا کرے گی ۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی کامزید کہنا ہے کہ یہ منصوبہ اندرون سندھ میں سماجی اورمعاشی ترقی میں بھی انقلاب لائے گا،پشاور کراچی ایسٹرن روٹ کو بھی ایسٹ بلوچستان سے لنک کیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -