وزیراعظم عمران خان آج لاہورکادورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج لاہورکادورہ کریں گے
وزیراعظم عمران خان آج لاہورکادورہ کریں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان آج لاہورکادورہ کریں گے،وزیراعظم مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودابھی لگائیں گے،وزیراعظم قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ کاسنگ بنیادبھی رکھیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج لاہور آئیں گے،وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارملاقات کریں گے ،وزیراعلیٰ صوبائی امورسے متعلق وزیراعظم کوبریف کریں گے،گورنرپنجاب چودھری سروربھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے ۔

وزیراعظم کوشعبہ صحت کے پروجیکٹ پربریف کیاجائےگا ،وزیرصحت یاسمین راشدوزیراعظم کوپروجیکٹ پربریف کریں گی ،وزیراعظم مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودابھی لگائیں گے،وزیراعظم قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ کاسنگ بنیادرکھیں گے۔قائداعظم بزنس پارک ایک ہزار 536 ایکڑرقبے پرمشتمل ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -