مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ،مزید3 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ،مزید3 کشمیری شہید
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ،مزید3 کشمیری شہید

  

شوپیاں (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت نہ تھم سکی، بھارتی فوج نے شوپیاں میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارت کی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ شوپیاں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ آپریشن سے پہلے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کی گئی۔

بھارت نے جنت نظیر وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، چوبیس گھنٹوں میں شہید ہونیوالے کشمیریوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -