وہ شہر جہاں آج پھر بادل برسیں گے

وہ شہر جہاں آج پھر بادل برسیں گے
وہ شہر جہاں آج پھر بادل برسیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب،زیریں سندھ،کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔صوبہ  بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہیگا۔ تاہم بارکھان، لسبیلہ، آواران اور خضدار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا ۔ تاہم خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکو ٹ، گجرات ،گوجرانوالہ اور لاہور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اس دوران لیہ اوربھکر میں گرد آلود ہوائیں یا آندھی چلنے کا بھی  امکان ہے۔

 صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہیگا۔ تاہم سانگھڑ، میرپور خاص، کراچی ،بدین اور ٹھٹھہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی  مطلع جزوی ابر آلود رہیگا۔ تاہم دیر،سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد،پشاور، کوہاٹ اورکرم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روزگلگت بلتستان میں مطلع جزوی طورپرابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ کشمیر میں مطلع جزوی طورپرابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم  کچھ یوں رہا کہ بالائی و وسطی پنجاب ، سندھ ، زیریں بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش: پنجاب میں بھکر میں 49 ، لاہور (سٹی 41 ، ائیر پورٹ 18) ، لیہ 30 ، قصور 29 ، راولپنڈی (چکلالہ 22 ، شمس آباد 21) ، کوٹ ادو 17 ، اسلام آباد (زیروپوائنٹ15 ، بوکرا 14 ، گولڑہ 03) ، اٹک 10 ، مری ، نارووال ، فیصل آباد 04 ، جھنگ 02 ، جہلم 01 ، سندھ میں  کراچی  میں(صدر41،فیصل بیس 32،یونیورسٹی روڈ 14،جناح ٹرمینل 10،ناظم آباد09، اولڈ ائیر پورٹ 06،مسرور،گلشن حدید04، نارتھ کراچی ، سرجانی 01)،چھاچھرو 26 ، چھور 15 ، اسلام کوٹ 13 ، ، پیڈعیدن 05 ، بدین 04 ، جیکب آباد 03 ، ٹھٹھہ 02 ، میرپورخاص ، حیدرآباد ، لاڑکانہ ، دادو 01 ، بلوچستان:میں سبی میں 17 ، لسبیلہ10 ، بار خان 07 ، تربت ، پنجگور 01 ، خیبرپختونخوامیں  تخت بائی میں 10 ، دیر 03 ، کشمیرمیں راولاکوٹ 05 ، گلگت بلتستان: گلگت ، بگروٹ میں02ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کچھ یوں ہیں کہ نوکنڈی44، کراچی43،ڈی آئی خان اورنورپورتھل میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -