بروقت اقدامات سے کوروناکے پھیلاؤمیں کمی آئی،وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی

بروقت اقدامات سے کوروناکے پھیلاؤمیں کمی آئی،وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی
بروقت اقدامات سے کوروناکے پھیلاؤمیں کمی آئی،وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی

  

اسلام آباد(ڈیل پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بروقت اقدامات سے کوروناکے پھیلاو¿میں کمی آئی، وباکاپھیلاؤ روکنے کیلئے حفاظتی ہدایات پرعملدرآمدکرناہوگا۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے گورنرپنجاب چودھری سرورنے ملاقات کی،ملاقات میں کوروناصورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا،گورنرپنجاب نے روبہ صحت ہونے پرشاہ محمودقریشی کومبارکباددی ۔

گورنرپنجاب نے عیدالاضحی پرصوبہ میں انتظامات سے وزیرخارجہ کوآگاہ کیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بروقت اقدامات سے کوروناکے پھیلاؤ میں کمی آئی،وباکاپھیلاؤروکنے کیلئے حفاظتی ہدایات پرعملدرآمدکرناہوگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -