کورونا وائرس مثبت آن کے بعد اب ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی آرادھیا کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، حالت کیسی ہے ؟ پریشان کن خبر

کورونا وائرس مثبت آن کے بعد اب ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی آرادھیا کو ہسپتال ...
کورونا وائرس مثبت آن کے بعد اب ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی آرادھیا کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، حالت کیسی ہے ؟ پریشان کن خبر

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے مشہور ” بچن خاندان “ کی بہو ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی آرادھیا کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اب ہسپتال منتقل کیے جانے کی خبریں آ رہی ہیں جس نے ان کے مداحوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق 46 سالہ اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کی8 سالہ بیٹی آرادھیا گھر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گھر میں ہی قرنطینہ کیے ہوئے تھے تاہم اب اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ انہیں گھر پر قرنطینہ کے دوران سانس لینے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں جس کے باعث انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیاہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکرہے کہ گزشتہ ہفتے ایشوریا رائے کے44 شوہر” ابھی شیک بچن “ اور 77سسر ” امیتابھ بچن “ میںکورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ۔جس کے بعد اداکار ابھی شیک نے پیغام جاری کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا تھا کہ ان کی اہلیہ اور بیٹی کا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیاہے لیکن وہ گھر پر ہی قرنطینہ اختیار کیے ہوئے ہیں ۔

امیتابھ بچن کو بھارتی فلم انڈسٹری کا بادشاہ مانا جاتا ہے اور انہوں نے گزشتہ ہفتے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ، ہسپتال والے حکام کو آگاہ کر رہے ہیں ، اہل خانہ کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور نتائج کا انتظار ہے۔

مزید :

تفریح -