کوروناوباکے مکمل خاتمے تک احتیاط ضروری ہے،مویشی منڈیوں میں کوروناایس اوپیزپر عملدرآمد کرایاجائے،راجہ بشارت

کوروناوباکے مکمل خاتمے تک احتیاط ضروری ہے،مویشی منڈیوں میں کوروناایس ...
کوروناوباکے مکمل خاتمے تک احتیاط ضروری ہے،مویشی منڈیوں میں کوروناایس اوپیزپر عملدرآمد کرایاجائے،راجہ بشارت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہاکہ کوروناوباکے مکمل خاتمے تک احتیاط ضروری ہے،مویشی منڈیوں میں کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کرایاجائے،قربانی کے اجتماعات کیلئے محکمہ صحت ایس اوپیزتیارکرے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر قانون راجہ بشارت کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی انسدادکوروناکااجلاس ہوا،صوبائی وزراڈاکٹر یاسمین راشد،اسلم اقبال ،ہاشم جواں بخت ودیگرحکام نے شرکت کی ،وزیر قانون کو بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ کورونامتاثرین اورجاں بحق افرادکی تعدادکم ہورہی ہے،کمیٹی نے اگست میں اساتذہ کی سمارٹ ٹیسٹنگ کی تجویزپراتفاق کیا۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہاکہ وباکے مکمل خاتمے تک احتیاط ضروری ہے،مویشی منڈیوں میں کوروناایس اوپیزپرعملدرآمد کرایاجائے،قربانی کے اجتماعات کیلئے محکمہ صحت ایس اوپیزتیارکرے۔راجہ بشارت نے کہاکہ کورونا کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی معاونت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -