مہنگائی کا پارہ مسلسل ہائی،حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح10 اعشایہ 29 فیصد ریکارڈ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیوروشماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح 10 اعشایہ 29 فیصد ریکارڈکی گئی ۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق ادارہ شماریات کاکہنا ہے کہ حالیہ ہفتے 23 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،رواں ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے سے زائد کااضافہ ہوا،لہسن 7 ،آلو کی فی کلو قیمت میں 2 روپے کااضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کاکہنا ہے کہ روا ںہفتے دہی ،چاول ،چائے کی پتی مہنگی ہوئی ،گوشت ،تازہ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ایک ہفتے کے دوان انڈے فی درجن 4روپے مہنگے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران پیاز40 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،مرغی کا گوشت بھی1 روپیہ فی کلو مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق گڑ،خشک دودھ چاول و دیگر اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ ہفتے کے دوران 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈہوئی،ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 16 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 83 روپے سستاہوا۔
ادارہ شماریات کامزید کہنا ہے کہ دال مونگ 12 ،دال ماش3 روپے کی فی کلو سستی ہوئی ،ایل پی جی کاگھریلو سلنڈر کوکنگ آئل اورکیلے بھی سستے ہوئے جبکہ بجلی ،گیس ،صابن سمیت18 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔