وزیراعلیٰ پنجاب کا شہر میں مویشیوں کی خرید وفروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہر میں مویشیوں کی خرید وفروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ غیرقانونی طور پر مویشیوں کی خرید وفروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ،انتظامیہ اورپولیس شہری حدود میں مویشیوں کی خرید وفروخت ہر صورت بند کرائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ کورونا کے باعث عیدالاضحی کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائے ،کسی کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔