ریلوے لائن کے بعد اب ایران نے بھارت کو ایک اور زور دار جھٹکا دیدیا

ریلوے لائن کے بعد اب ایران نے بھارت کو ایک اور زور دار جھٹکا دیدیا
ریلوے لائن کے بعد اب ایران نے بھارت کو ایک اور زور دار جھٹکا دیدیا

  

تہران(ویب ڈیسک) روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے ریلوے لائن منصوبے کے بعد بھارت کو گیس فیلڈ منصوبے سے بھی فارغ کر دیا اب یہ منصوبہ مقامی یا کسی اور ملک کے سپرد کیا جاسکتا ہے،ممکنہ طور پر چین کو بھی مل سکتا ہے جبکہ بیجنگ اور تہران کے درمیان 600 ارب ڈالر کے منصوبوں پر گفت و شنید جاری ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈیا سے فنڈ ملنے نہ ملنے پر چار سال قبل ایران اور بھارت کے درمیان افغانستان کی سرحد پر چابہار سے زاہدان تک ریلوے لائن بچھانے کا معاہدہ ہوا تھا۔ اب ایران نے خود ہی اس منصوبے کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اس منصوبے سے بھارت کو آﺅٹ کرنے کے بعد ایران نے گیس فیلڈ منصوبے سے بھی بھارت کی چھٹی کر دی ہے۔ اب یہ منصوبہ مقامی یا کسی اور ملک کے سپرد کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -