سرگودھا میں بیٹے نے اپنی سگی ماں کو قتل کر دیا

سرگودھا میں بیٹے نے اپنی سگی ماں کو قتل کر دیا
سرگودھا میں بیٹے نے اپنی سگی ماں کو قتل کر دیا

  

سرگودھا(ویب ڈیسک) احساس کفالت پروگرام کے 12 ہزار روپے ہتھیانے کے لئے نوجوان نے حقیقی ماں کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دیدیا ، 10 منٹ کی تفتیش میں اعتراف جرم بھی کرلیا،بھلوال کے سنگدل عبدالرحمٰن کی واقعہ کو ڈکیتی بنا نیکی کوشش ناکام،10منٹ تفتیش میں اعتراف جرم بھی کرلیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق چک نمبر 6 شمالی بھلوال کی 65 سالہ حمیدہ بی بی احساس پروگرام کے 12 ہزار روپے وصول کرکے اپنے 23 سالہ بیٹے عبدالرحمن کیساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی ،راستے میں بیٹے نے بارہ ہزار مانگے ،انکار پر ویرانے میں لے جاکرچھری کے وار کرکے قتل کر دیا۔پولیس کے آنے پر بتایا کہ ڈاکو ماں سے 12 ہزار چھین کر قتل کرگئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سرگودھا -