”مگر مچھ کی دعائیں اس عدالت کو ملیں گی“وائلڈلائف حکام کاچیف جسٹس سے مکالمہ

”مگر مچھ کی دعائیں اس عدالت کو ملیں گی“وائلڈلائف حکام کاچیف جسٹس سے مکالمہ
”مگر مچھ کی دعائیں اس عدالت کو ملیں گی“وائلڈلائف حکام کاچیف جسٹس سے مکالمہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرغزار چڑیا گھر سے جانوروں کی محفوظ مقام پر منتقلی کے عملدرآمد کیس میں وائلڈلائف حکام نے چیف جسٹس اطہر من اللہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ مگر مچھ کی دعائیں اس عدالت کو ملیں گی ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ مگرمچھ بے چارے کاکیا بنا؟،وائلڈلائف حکام نے کہاکہ مگرمچھ کوآج چڑیا گھر سے منتقل کردیاگیاہے ،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ مگر مچھ قدرتی طور پر توسندھ میں کہیں ساحلی علاقوں پر ہوناچاہئے ،جانور اپنی قدرتی آب و ہوا میں ہی زندہ رہ سکتے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں مرغزار چڑیا گھر سے جانوروں کی محفوظ مقام پر منتقلی کے عملدرآمد کیس پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیاکہ کیا آپ کی میٹنگ ہوگئی،فیصلہ کیاہوا؟نمائندہ وائلڈلائف نے کہاکہ میٹنگ میں کاون ہاتھی کوکمبوڈیابھیجنے کافیصلہ کیا، نیپال،سری لنکااورکمبوڈیاکے نام فائنل تھے،کاون کوکمبوڈیابھیجنے سے کم خرچہ کرناپڑےگا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیاکہ کاون ہاتھی کوبھیجنے کاٹائم فریم کیاہے؟،ڈی جی وائلڈلائف نے کہاکہ حکومت کوویزہ کیلئے خط لکھاہے،ایڈیشنل سیکرٹری ماحولیات نے کہاکہ ویزے کیلئے وزارت خارجہ کوخط لکھیں گے،تمام عمل سے گزرنے کیلئے 4 ہفتے لگیں گے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ دنیاکی نظریں عدالتی فیصلے پرہیں،نمائندہ وائلڈ لائف نے کہاکہ مرغزارچڑیاگھرکے دیگرجانوروں کی منتقلی کی تیاری ہوگئی،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ اخبارات میں دیکھا وزیراعظم خود اس معاملے میں دلچسپی لے رہے ہیں ،وزیراعظم کا اس معاملے کو دیکھنا لائق تحسین ہے،حکومت پاکستان نے اس عدالت کے فیصلے کو تسلیم کیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ حکومت جانوروں کے حقوق کے معاملے پر دنیا پر فوقیت لے رہی ہے، چڑیا گھر بادشاہ بناتے جہاں جانوروں کو قید کرکے وہ اپنی طاقت کامظاہرہ کرتے، انسان کی طاقت کمزورکوقید کرنا نہیں اس کی حفاظت کرنا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -