ٹربیونل اورججزکی عدم تعیناتی کیخلاف درخواست پرسماعت ،اسلام آبادہائیکورٹ کانمائندہ وزارت قانون کوتفصیلی جواب جمع کرانے کاحکم

ٹربیونل اورججزکی عدم تعیناتی کیخلاف درخواست پرسماعت ،اسلام آبادہائیکورٹ ...
ٹربیونل اورججزکی عدم تعیناتی کیخلاف درخواست پرسماعت ،اسلام آبادہائیکورٹ کانمائندہ وزارت قانون کوتفصیلی جواب جمع کرانے کاحکم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آبادہائیکورٹ نے ٹربیونل اورججزکی عدم تعیناتی کیخلاف درخواست پرنمائندہ وزارت قانون کوتفصیلی جواب جمع کرانے کاحکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ خصوصی عدالتوں،کسٹمزٹربیونلزسمیت جہاں خالی اسامیاں ہیں لسٹ دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ٹربیونل اورججزکی عدم تعیناتی کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کی ،عدالت نے نمائندہ وزارت قانون سے استفسار کیا کہ اس وقت کتنے ٹربیونلزہیں؟،نمائندہ نے کہاکہ کسٹمزٹربیونل کے رولزبناکراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیجے ہیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ یہ اسامیاں توبرسوں سے خالی ہیں،جب اسامی خالی ہوتی ہے توکیا آپ کوپتہ نہیں ہوتا؟، رولز اب بنائیں گے اس میں سال لگے گاتواسامی خالی ہی رہے گی۔

عدالت نے نمائندہ وزارت قانون کوتفصیلی جواب جمع کرانے کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ خصوصی عدالتوں،کسٹمزٹربیونلزسمیت جہاں خالی اسامیاں ہیں لسٹ دیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ ہائیکورٹ اورجج کادل بہت بڑاہوتاہے،عدالت نے قانون اورجج نے اپنے حلف پرچلناہوتاہے، عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -