پی آئی اے کی لاہورسے ٹورنٹوجانیوالی پروازپرکوروناپازیٹومسافروں کاانکشاف ،کینیڈین حکام نے کورونا فری سرٹیفکیٹ لازمی قراردیدیا

پی آئی اے کی لاہورسے ٹورنٹوجانیوالی پروازپرکوروناپازیٹومسافروں کاانکشاف ...
پی آئی اے کی لاہورسے ٹورنٹوجانیوالی پروازپرکوروناپازیٹومسافروں کاانکشاف ،کینیڈین حکام نے کورونا فری سرٹیفکیٹ لازمی قراردیدیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے کی لاہورسے ٹورنٹوجانیوالی پروازپرکوروناپازیٹومسافروں کاانکشاف ہواہے جس پر کینیڈین حکام نے کوروناپازیٹو نہ ہونے کاسرٹیفکیٹ لازمی قراردینے کافیصلہ کیاہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی لاہورسے ٹورنٹوجانیوالی پروازپرکوروناپازیٹومسافروں کاانکشاف ہواہے ، جس کاکینیڈین پبلک ہیلتھ ایجنسی کی پی آئی اے حکام کوای میل میں انکشاف کیاگیا ہے۔ای میل میں کہاگیاہے کہ پروازپی کے 783میں کوروناپازیٹومسافر نشست نمبر 22تا 28 سے تھے۔

پی آئی اے ٹورنٹو سٹیشن عملے نے ایئرلائن حکام کوآگاہ کردیا ،کینیڈین حکام نے کوروناپازیٹونہ ہونے کاسرٹیفکیٹ لازمی قراردینے کافیصلہ کیا ہے ،قومی ایئرلائن انتظامیہ کاکہناہے کہ پی آئی اے پروازوں سے کینیڈاجانے والے مسافروں کاکوروناٹیسٹ لازم قرار دیدیاگیا، مسافروں کوپروازسے 3 روزپہلے ٹیسٹ کراناہوں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -