پروازوں کی بندش کا معاملہ ،قومی ایئرلائن کے فرانس اوراٹلی میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کیلئے متبادل انتظامات مکمل

پروازوں کی بندش کا معاملہ ،قومی ایئرلائن کے فرانس اوراٹلی میں پھنسے ...
پروازوں کی بندش کا معاملہ ،قومی ایئرلائن کے فرانس اوراٹلی میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کیلئے متبادل انتظامات مکمل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یورپی سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں پر بندش کے بعدقومی ایئرلائن نے فرانس اور اٹلی میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کیلئے متبادل انتظامات مکمل کرلئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے خصوصی چارٹرپروازوں کے ذریعے پیرس سے مسافروں کو وطن پہنچائے گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیرس کی چارٹر فلائٹ کو اسلام آبادلینڈنگ کی اجازت دیدی۔

خصوصی پرواز22 جولائی کو 250 مسافروں کو لے کر اسلام آبادپہنچے گی ،سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر اجازت نامہ جاری کردیا،خصوصی چارٹرپرواز23 جولائی کو 200 سے زائد مسافرو کو لے کر پیرس روانہ ہو گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -