وزیراعظم کا ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کااظہار،مکمل اعتماد کیساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایت

وزیراعظم کا ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کااظہار،مکمل اعتماد ...
وزیراعظم کا ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کااظہار،مکمل اعتماد کیساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کااظہارکیا،وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو مکمل اعتماد کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایت کی،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پنجاب حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے ،کورونا کیخلاف پنجاب حکومت نے بہترین کام کیا،اللہ کاشکر ہے ہم مشکل وقت سے نکل آئے ہیں ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایوان وزیراعلیٰ میں ون آن ون ملاقات کی،ملاقات میں پنجاب کے امورپربات چیت ہوئی،وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کااظہارکیا،وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو مکمل اعتماد کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے صوبے میں آٹے اورگندم کی صورتحال پربریف کیا ،عثمان بزدارنے انسدادکوروناکے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے اپنے اخراجات میں واضح کمی کی،لاہورکے شمال میں جدیدشہربسانے کیلئے اتھارٹی قائم کی،اتھارٹی نیاشہر بسانے کیلئے کام کرے گی،وزیراعلیٰ پنجاب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نیاشہردبئی کی طرزپربسایاجائےگا،نیاشہرایک لاکھ ایکڑسے زائدرقبے پربسایاجائےگا،نجی شعبے کی طرف سے 5ہزارارب کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پنجاب حکومت نے انسدادکوروناکیلئے بہترین کام کیا،وزیراعظم نے ریورراوی فرنٹ اتھارٹی کے اقدام کوبھی سراہا، وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے ایس اوپیزپرعملدآمدکرایا،حکومتی اقدامات کے باعث کورونا کیسزمیں واضح کمی ہوئی،عوام کوایس اوپیزپرعملدآمداورحکومت کاساتھ دیتے رہناہوگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -