" کلبھوشن یادیو کیلئے یہ سب کیا جارہا ہے " خواجہ آصف نے وہ سوال اٹھادیا جس کا جواب ہر پاکستانی کو حکومت سے چاہیے

" کلبھوشن یادیو کیلئے یہ سب کیا جارہا ہے " خواجہ آصف نے وہ سوال اٹھادیا جس کا ...

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ ایک وقت تھاکلبھوش یادیو کانام لینے یانہ لینے پر حب الوطنی یاغداری کاسرٹیفکیٹ جاری ہوتا تھااب کلبھوش کی سہولت کاری کیلئے قانون وضع ہو رہے ہیں۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکو تین بار قونصلررسائی دینے پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ایک وقت تھاکلبھوش یادیو کانام لینے یانہ لینے پر حب الوطنی یاغداری کاسرٹیفکیٹ جاری ہوتا تھااب کلبھوش کی سہولت کاری کیلئے قانون وضع ہو رہے ہیں۔

لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت اور کشمیر مسلمانوں کیلئے مقتل بنا ہواہے ،ہم بھارت کیلئے تجارت کھول رہے ہیں ،یہ کیا اورکیوں ہورہاہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -