”عباسی شہید ہسپتال میں ڈاکٹرز نے اسد عمر کی گاڑی کا گھیراﺅ کر لیا اور پھر ۔۔۔‘ ‘وفاقی وزیر نے ڈاکٹرز کے مطالبے کے آگے ہاتھ ’ کھڑے ‘ کر دیئے

”عباسی شہید ہسپتال میں ڈاکٹرز نے اسد عمر کی گاڑی کا گھیراﺅ کر لیا اور پھر ...
”عباسی شہید ہسپتال میں ڈاکٹرز نے اسد عمر کی گاڑی کا گھیراﺅ کر لیا اور پھر ۔۔۔‘ ‘وفاقی وزیر نے ڈاکٹرز کے مطالبے کے آگے ہاتھ ’ کھڑے ‘ کر دیئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )عباسی شہید اسپتال کے احتجاجی ڈاکٹرز نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی گاڑی کا گھیراو¿ کرکے اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔

چیرمین اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس کراچی میں ہوا جس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، این سی او سی نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان، چیف سیکریٹری سندھ نے شرکت کی۔ اسلام آباد، آزاد جموں وکشمیر اور دیگر صوبوں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد، مویشی منڈیوں کے انتظامات، ہاٹ سپاٹ ایریاز، اسمارٹ لاک ڈاون کے حوالے سے خصوصی جائزہ لیا گیا۔

بعدازاں وفاقی وزیر اسد عمر نے عباسی شہید ہسپتال کے کورونا وارڈ کا دورہ کیا۔ میئر کراچی وسیم اختر اور سینئر میڈیکل ڈائریکٹر کے ایم سی نے اسد عمر کو بریفنگ دی۔اس موقع پر عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اسد عمر اور وسیم اختر کو واپس جانے سے روک لیا۔ احتجاجی ڈاکٹرز نے اسد عمر کی گاڑی کا گھیراو کرکے اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔میئر کراچی نے کہا کہ ہمیں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے، ڈاکٹرز کی تنخواہیں جلد فراہم کردی جائینگی۔

اسد عمر نے ڈاکٹرز کا مسئلہ حل کرنے سے ہاتھ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں سے بات کرینگے، ہمارا سندھ حکومت پر اختیار نہیں، آپ کی تنخواہ کا معاملہ ہم حل نہیں کرسکتے۔

مزید :

قومی -