پنجاب کی تباہی دیکھ کر خاموش تماشائی نہیں بننا چاہتے ،وقت آگیا پنجاب بچاﺅ تحریک شروع کی جائے،احسن اقبال

پنجاب کی تباہی دیکھ کر خاموش تماشائی نہیں بننا چاہتے ،وقت آگیا پنجاب بچاﺅ ...
پنجاب کی تباہی دیکھ کر خاموش تماشائی نہیں بننا چاہتے ،وقت آگیا پنجاب بچاﺅ تحریک شروع کی جائے،احسن اقبال

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ پنجاب کی تباہی دیکھ کر خاموش تماشائی نہیں بننا چاہتے ،وقت آگیا پنجاب بچاﺅ تحریک شروع کی جائے،پنجاب میں صحت اورتعلیم کے شعبوں کابجٹ ختم ہو چکا ہے ، ن لیگ محکمہ صحت کی زبوں حالی پر نیشنل ہیلتھ چارٹر تیار کرے گی ، نیشنل ہیلتھ چارٹرکو قومی اور پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں شعبہ صحت پر توجہ دینی ہوگی،فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے نے بہترین خدمات سرانجام دیں،ڈاکٹروں کے بنیادی مسائل کو نظرانداز کیا جارہا ہے ،پی ایم ڈی سی کو فٹ بال بنادیاگیاہے، کورونا پھیلنے کا خدشہ ابھی بھی موجود ہے،آج ڈاکٹرزسے جو معلومات ملی اس نے تشویش میں مبتلا کردیا،امریکا،روس ،یورپ سمیت تمام ممالک کورونا کےسامنے بے بس نظرآئے، انہوںن کہاکہ پنجاب میں جوقانون بنایاگیا اس سے محکمہ صحت کی نجکاری کی جارہی ہے ،دوسال میں 2کروڑعوام مزیدغربت میں چلے گئے،ینگ ڈاکٹرزایسو سی ایشن نے جن تحفظات سے آگاہ کیا وہ حق بجانب ہیں، 6ہزارپوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرزکو حکومت تسلیم نہیں کررہی ہے ، 6ہزارڈاکٹرز نے پروفیسرز کی نگرانی میں تربیت لی ہے ، پنجاب میںبد انتظامی کی وجہ سے لوگوں کومشکلات کاسامناہے،شعبہ صحت سے لےکرباقی شعبوں کو تباہ کردیاگیا۔

احسن اقبال نے کہاکہ پنجاب سے کس بات کابدلہ لیاجارہا ہے؟،ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈلاگیا ،پنجاب کی تباہی دیکھ کر خاموش تماشائی نہیں بننا چاہتے ،وقت آگیا پنجاب بچاﺅ تحریک شروع کی جائے،پنجاب میں صحت اورتعلیم کے شعبوں کابجٹ ختم ہو چکا ہے ، ن لیگ محکمہ صحت کی زبوں حالی پرنیشنل ہیلتھ چارٹر تیار کرے گی ، نیشنل ہیلتھ چارٹرکو قومی اور پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ، حکومت صرف نیب کے ذریعے جھوٹے کیس بنانے پر کام کررہی ہے ، ہارس ٹریڈنگ اوردباوکے ذریعے ارکان پنجاب اسمبلی کو روکا گیا ، پی ٹی آئی حکومت کو ڈزاسٹر گورننس کہیں گے ،بیرون ملک سے ڈگری لےکرآنے والے ڈاکٹرز کو لائسنس جاری کئے جائیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -