وہ کاروبار جسے حکومت نے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا

وہ کاروبار جسے حکومت نے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا
وہ کاروبار جسے حکومت نے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا

  

کراچی(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کھلا رکھنے سے متعلق نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ مون سون کی صورتحال میں عوام کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں کی وجہ سے گاڑی اور جنریٹر کے لیے پیٹرول کے حصول میں لوگوں کو پیش آنے والی تکلیف کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -