پٹرول کا بحران پھر سر اٹھانے لگا لیکن کیوں؟ حیران کن خبر آ گئی

پٹرول کا بحران پھر سر اٹھانے لگا لیکن کیوں؟ حیران کن خبر آ گئی
پٹرول کا بحران پھر سر اٹھانے لگا لیکن کیوں؟ حیران کن خبر آ گئی

  

کراچی(ویب ڈیسک) آئل ٹینکروں کی ہڑتال کے باعث شہر میں پٹرول کابحران سر اٹھانے لگا۔ نمائندہ آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن سمیر نجمل حسین نے کہا ہے کہ پٹرول پمپوں کو پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بندہوگئی ہے، کراچی شہر کے 20 فیصدپیٹرول پمپس میں اسٹاک ختم ہوگیا ہے۔

سمیر نجمل نے کہا کہ ہڑتالی آئل ٹینکرز مالکان پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں رکاوٹ بن گئے ہیں اور ہڑتال کے باعث تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو سپلائی معطل ہوچکی ہے، حکومت فوری طورپر پیٹرول وڈیزل کی سپلائی بحال کروائے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -