اسلام آبادہائیکورٹ، چیئرمین سی ڈی اے کی تعیناتی کیخلاف درخواست دائر

اسلام آبادہائیکورٹ، چیئرمین سی ڈی اے کی تعیناتی کیخلاف درخواست دائر
اسلام آبادہائیکورٹ، چیئرمین سی ڈی اے کی تعیناتی کیخلاف درخواست دائر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں چیئرمین سی ڈی اے کی تعیناتی کیخلاف درخواست دائرکردی گئی،شہری فرخ نواز بھٹی نے چیئرمین سی ڈی اے کی تقرری چیلنج کی ۔

درخواست گزار کی جانب سے چیئرمین سی ڈی اے ،سی ڈی اے بورڈ کے ممبران کو بھی فریق بنایا گیاہے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے غیرقانونی طور پر ایک ساتھ 2 عہدوں پر تعینات ہیں ،چیئرمین سی ڈی اے کی تقرری غیرقانونی اور غیرآئینی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قانون کے مطابق احکامات جاری کرے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -