عورت مارچ میں مبینہ فحش نعرے، سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

عورت مارچ میں مبینہ فحش نعرے، سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
عورت مارچ میں مبینہ فحش نعرے، سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے عورت مارچ میں مبینہ فحش نعروں اور پلے کارڈز کیخلاف درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف پیس اینڈ جسٹس تنظیم کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق عورت مارچ میں مبینہ فحش نعرے اورپلے کارڈز اٹھانے کااقدام چیلنج کردیاگیا،سپریم کورٹ میں آرگنائزیشن آف پیس اینڈ جسٹس نے آئینی درخواست دائر کردی،رجسٹرارآفس نے درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔

پیس اینڈجسٹس تنظیم نے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کردی ،چیف جسٹس نے اعتراضات کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی، جسٹس عمر عطابندیال 23 جولائی کو اعتراضات کیخلاف اپیل پر سماعت کریں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -