ایران میں کورونا کے کتنے مریض ہیں؟ حسن روحانی نے حیران کن انکشاف کر دیا

ایران میں کورونا کے کتنے مریض ہیں؟ حسن روحانی نے حیران کن انکشاف کر دیا
ایران میں کورونا کے کتنے مریض ہیں؟ حسن روحانی نے حیران کن انکشاف کر دیا

  

تہران(ویب ڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ملک میں 3 سے ساڑھے 3 کروڑ افراد ممکنہ طور پر کورونا کے خطرے کی زد میں ہیں۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے سرکاری ٹی وی پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اندازے کے مطابق ایران میں ڈھائی کروڑ افراد کورونا کا شکار ہیں۔حسن روحانی کا کہنا تھا کہ تقریبا 14 ہزار افراد کورونا وائرس کے باعث سے انتقال کر چکے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 2 لاکھ 69 ہزار 440 افراد کورونا کا شکار ہیں۔ایرانی صدر حسن روحانی نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں کورونا متاثرین کی تعداد میں تضاد کی وضاحت نہیں کی۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -