پنکھے سے کرنٹ لگنے کے باعث باپ بیٹا فوت

پنکھے سے کرنٹ لگنے کے باعث باپ بیٹا فوت
پنکھے سے کرنٹ لگنے کے باعث باپ بیٹا فوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) پنکھے سے کرنٹ لگنے کے باعث باپ بیٹا فوت ہوگئے۔ تحریک انصاف کےاقلیتی ایم این اے لال مالھی ، پیپلزپارٹی کےصوبائی وزیرنواب تیمورتالپور، پیپلزپارٹی کے ایم این اےنواب یوسف تالپورکامتاثرہ خاندان کےساتھ اظہار افسوس کیا، انہوں نے کہا کہ وہ غم و دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کےساتھ ہیں۔تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کے نزدیک ویرو روڈ پر بجلی کےپنکھے سے کرنٹ لگنے سے 50 سالہ گرداری ولد ڈنو اور 14 سالہ ڈیون ولد گرداری موقع پر ہی فوت ہوگئے ، دونوں کو سول ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی ۔

بتایا جاتا ہےکہ چودہ سالہ ڈیون کو پنکھے سے کرنٹ لگا تو بیٹے کو بچاتے ہوئے گرداری بھی کرنٹ لگنے سے موقع پر فوت ہوگیا ، دونوں کی میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور علاقے میں سوگ کی فضا چھاگئی۔

 دوسری طرف پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور نے اور پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور نے اپنے ایک بیان میں کرنٹ لگنے سے فوت ہونے والے گرداری اور ڈیون کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کےساتھ ہیں،  پاکستان تحریک انصاف کےاقلیتی ایم این اے لال مالھی نےبھی اپنے ایک بیان میں کرنٹ لگنے سےفوت ہونے والے گرداری،اور ڈیون کی وفات پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ، ایم این اے لال مالھی نے کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کےساتھ ہے۔