فواد عالم نسیم شاہ کے خطرناک باﺅنسر کا شکار ہو گئے، وہ کہاں اور کس حالت میں ہیں؟

فواد عالم نسیم شاہ کے خطرناک باﺅنسر کا شکار ہو گئے، وہ کہاں اور کس حالت میں ...
فواد عالم نسیم شاہ کے خطرناک باﺅنسر کا شکار ہو گئے، وہ کہاں اور کس حالت میں ہیں؟

  

ڈربی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کے انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ کے دوران نسیم شاہ کا خطرناک باﺅنسر لگنے پر فواد عالم کو طبی امداد کی ضرورت پڑ گئی اور ہیلمٹ بھی تبدیل کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق ڈربی میں کھیلے جانے والے 4 روزہ میچ کے پہلے روز ٹیم وائٹ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو گرین ٹیم کے فاسٹ باﺅلرز بھرپور فارم میں نظر آئے، خاص طور پر نسیم شاہ نے خطرناک سپیل کئے اور سست وکٹ پر بھی کپتان بابر اعظم سمیت تمام بیٹسمینوں کو پریشان کئے رکھا۔

نوجوان فاسٹ باﺅلر کا ایک خطرناک باﺅنسر فواد عالم کے سر پر لگا جس کے بعد طبی امداد کیلئے ڈاکٹر کو بلایا گیا اور ان کا ہیلمٹ بھی تبدیل کرنا پڑا تاہم وہ زخمی ہونے سے بچ گئے اور مکمل صحت یاب ہیں۔ یاد رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم وائٹ جمعہ کو 8 وکٹوں کے نقصان پر 231رنز بنا سکی تھی تاہم کوئی ایک بیٹسمین بھی نصف سنچری کا سنگ میل عبور نہیں کر سکا، نسیم شاہ اور محمد عباس نے 3،3، یاسر شاہ نے 2 شکار کئے۔

مزید :

کھیل -