دکن چارجرز نے بی سی سی آئی کیخلاف مقدمہ جیت لیا، کتنے کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرے گا؟ جان کر ہی آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

دکن چارجرز نے بی سی سی آئی کیخلاف مقدمہ جیت لیا، کتنے کروڑ روپے ہرجانہ ادا ...
دکن چارجرز نے بی سی سی آئی کیخلاف مقدمہ جیت لیا، کتنے کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرے گا؟ جان کر ہی آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) سے غلط انداز میں خارج کئے جانے پر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) آئی فرنچائز دکن چارجرز کو 4800 کروڑ روپے ادا کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی فرنچائز ٹیم دکن چارجرز کے ٹیم مالکان نے بورڈ کیخلاف ثالثی کا مقدمہ جیت لیا، ممبئی ہائیکورٹ نے اس معاملے کو حل کرنے کیلئے ریٹائرڈ جسٹس سی کے ٹھاکر کو ثالث مقرر کیا تھا جنہوں نے فیصلہ سنایا کہ بھارتی بورڈ غلط انداز میں دکن فرنچائز کو لیگ سے خارج کرنے پر بطور ہرجانہ 4800 کروڑ روپے ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ دکن چارجرز نے آئی پی ایل 2009ءکے ایڈیشن میں ٹرافی بھی اپنے نام کی تھی تاہم 2012ءمیں بی سی سی آئی نے فرنچائز کو آئی پی ایل سے نکال دیا تھا کیونکہ وہ ممبئی ہائیکورٹ کی جانب سے لیگ میں رہنے کیلئے مقرر کردہ 100 کروڑ روپے کی بینک گارنٹی ادا کرنے میں ناکام رہی تھی۔

بی سی سی آئی نے فرنچائز کی دوبارہ فروخت کیلئے بولیاں طلب کیں جس میں سن نیٹ ورک نے کامیابی حاصل کی جو اس وقت سن رائزرز حیدر آباد کے نام سے ٹیم چلا رہا ہے، ثالث عدالت نے اس دکن چارجرز کو لیگ سے نکالنے کے حوالے سے سٹے بھی دیا تھا تاہم بی سی سی آئی کی اپیل پر ممبئی ہائیکورٹ نے اسے ختم کر دیا۔

مزید :

کھیل -