سعودی عرب میں کورونا کی تشخیص کے لیے اب تک کتنے ٹیسٹ کیے جاچکے؟ سرکاری اعداوشمار جاری

سعودی عرب میں کورونا کی تشخیص کے لیے اب تک کتنے ٹیسٹ کیے جاچکے؟ سرکاری ...
سعودی عرب میں کورونا کی تشخیص کے لیے اب تک کتنے ٹیسٹ کیے جاچکے؟ سرکاری اعداوشمار جاری

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سعودی عرب میں کورونا وائرس کا پھیلاو جاری ہے۔ تاہم مملکت کی جانب سے سخت لاک ڈاون کرفیو، حج و عمرہ پر پابندیوں کے ساتھ  متعدد حفاظتی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد سے 20 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں مسلمانوں کے مقدس مقامات پر حج کی ادائیگی کے لیے ہر سال 20 لاکھ سے زائد افراد جاتے ہیں تاہم اس بار بیرون ملک سے زائرین کو کورونا وائرس کے مزید پھلینے کے خدشے کی وجہ سے آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

العریبیہ ٹی وی نے محکمہ صحت کی گذشتہ روز دی جانے والی بریفنگ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ وہاں مزید 2613 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 245,851 تک پہنچ گئی ہے۔

سعودی عرب میں مزید 27 اموات کے بعد مجموعی طور پر وبا کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کی تعداد 2407 بتائی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق مزید 3,539 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 191,1161 ہو گئی ہے۔

یادرہے کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک اس مرض کے باعث چھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں تقریباً 36 لاکھ افراد اس مرض سے متاثر ہیں جبکہ وہاں اب تک ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -عرب دنیا -کورونا وائرس -