جعلی لائسنس معاملہ ، پی آئی اے کے کتنے پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دیئے ؟ بڑی خبر

جعلی لائسنس معاملہ ، پی آئی اے کے کتنے پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دیئے ؟ بڑی ...
جعلی لائسنس معاملہ ، پی آئی اے کے کتنے پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دیئے ؟ بڑی خبر

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مشکوک لائسنس کے معاملے پر پی آئی اے کے 17پائلٹس کے لائسنس منسوخ کردیے جن میں فرسٹ آفیسر بھی شامل ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی منظوری کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لائسنس منسوخی کے باضابطہ لیٹر جاری کردیے۔ذرائع کے مطابق قومی ائرلائن کے 17پائلٹس کے لائسنس منسوخ ہونے پر ان کو فارغ کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، معطل ہونے والے پائلٹس کو اپنی صفائی کیلئے 2ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔ پی آئی اے نے ان 17پائلٹس کو 2019میں پہلے ہی گراو¿نڈ کردیا تھا۔پی آئی اے کے 48پائلٹس کے اے پی ٹی ایل لائسنس بغیر شوکاز جاری کیے معطل کردیے گئے ہیں اور مشکوک لائسنس پر 160سے زائد پائلٹس کے لائسنس کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

قومی -