غیرت کے نام پر لڑکا قتل، لاش نہر میں پھینک دی گئی ، لیکن لڑکی کے ساتھ کیا سلوک ہوا؟ جان کر ہی روح کانپ اٹھے

غیرت کے نام پر لڑکا قتل، لاش نہر میں پھینک دی گئی ، لیکن لڑکی کے ساتھ کیا سلوک ...
غیرت کے نام پر لڑکا قتل، لاش نہر میں پھینک دی گئی ، لیکن لڑکی کے ساتھ کیا سلوک ہوا؟ جان کر ہی روح کانپ اٹھے

  

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے ضلع گجرات میں غیرت کے نام پر لڑکے کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی گئی جبکہ لڑکی کو پاگل قرار دے کر نہر میں دھکا دے دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق گجرات کے نواحی گاؤں بیگہ کا رہائشی خلیل انور شائستہ نامی لڑکی سے محبت کرتا تھا، جس پر اسے قتل کرکے اس کی لاش نہر میں پھینک دی گئی۔ 19 سالہ انور کی لاش ریسکیو اہلکاروں کو نہر سے ملی ، نوجوان کے کان ، ہونٹ اور زبان تیز دھار آلے سے کاٹ کر اسے 3 گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب شائستہ کی لاش بھی نہر سے ملی، اس کے گھر والوں نے علاقے میں مشہور کردیا کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور وہ خود ہی نہر میں ڈوب کر ہلاک ہوئی ہے۔ پولیس کو نوجوان جوڑے کی لاشوں کے حوالے سے تمام دستاویزی ثبوت مہیا ہوچکے ہیں لیکن پولیس اس معاملے کی پردہ پوشی میں مصروف ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -گجرات -