لوڈشیڈنگ سے پریشان عوام اس گرمی میں پانی کی بوند بوند کو ترس گئی: خرم شاہد میو ایڈووکیٹ

لوڈشیڈنگ سے پریشان عوام اس گرمی میں پانی کی بوند بوند کو ترس گئی: خرم شاہد میو ...
لوڈشیڈنگ سے پریشان عوام اس گرمی میں پانی کی بوند بوند کو ترس گئی: خرم شاہد میو ایڈووکیٹ

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ضلع کورنگی کے رہنما خرم شاہد میوایڈووکیٹ نے واٹر بورڈ انتظامیہ کو منتبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام محاسبہ نہ کرلیں اس سے پہلے اپنے قبلہ درست کریں عوام کے مفاد میں کام کریں کورنگی ضلع کربلا کا منظر پیش کررہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ سے ستائی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے عوام کو ترسانا کسی طور منظور نہیں عوام اگر اٹھ کھڑی ہوئی تو اسے روکنا مشکل ہوگا اور نئی بغاوت کا آغاز ہوجائے گا جو روکنا مشکل ہوگا۔خرم شاہد نے مزید کہا عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنا ریاست کی ذمہ داری اور عوام کا حق ہے اس شدید گرمی میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بلبلا اٹھے ہیں بچے بوڑھے جوان پانی کو ترس رہے ہیں اور ارباب اقتدار کو کوئی پرواہ نہیں ہے عوام کو رعایا اور غلام سمجھنا بند کریں آزاد وطن کے آزاد شہری ہیں ان کو ریلیف فراہم کریں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -