پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی
پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کو دئیے جانے والے بناولینٹ فنڈکی ماہانہ ادائیگیوں کی شرح میں اضافہ کردیا ،گریڈ1سےگریڈ22تک کے ملازمین کے لیے ادائیگیوں میں اضافے کا اطلاق 27اپریل2020سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق گریڈ1سے گریڈ10تک کے سرکاری ملازمین کی ادائیگی کی شرح 1950روپے ماہانہ سے بڑھا کر 3000روپے ماہانہ کردی گئی،گریڈ11سےگریڈ15 تک کے سرکاری ملازمین کی ادائیگی کی شرح 2550روپے سے بڑھا کر 3500روپے ماہانہ کر دی گئی،گریڈ16 سے 17 تک کے سرکاری ملازمین کی شرح5250 روپے سے بڑھا کر 6500روپے ماہانہ کی گئی۔ گریڈ18سے گریڈ19 تک کےسرکاری ملازمین کی ادائیگی کی شرح 9000روپے سے بڑھا کر 11500روپے ماہانہ کر دی گئی ہے جبکہ گریڈ20اوراس سےاوپرکے سرکاری ملازمین کی ادائیگی کی شرح12000 روپے سے بڑھا کر15500روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔

بناولینٹ فنڈ حاضرو ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کےبچوں کو تعلیمی وظائف کی مد میں اور وفات پا جانے والےسرکاری ملازمین کی بیوہ کوادا کیا جاتا ہے،بناولینٹ فنڈکی ادائیگی معذوری کےسبب ریٹائر ہونے والےسرکاری ملازمین سمیت دیگرکو بھی کی جاتی ہے،حکومت پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -