جیل میں قرآن کی تلاوت ، نوجوان قاری کی آواز اتنی میٹھی کہ آنکھوں میں آنسو آجائیں

جیل میں قرآن کی تلاوت ، نوجوان قاری کی آواز اتنی میٹھی کہ آنکھوں میں آنسو ...
جیل میں قرآن کی تلاوت ، نوجوان قاری کی آواز اتنی میٹھی کہ آنکھوں میں آنسو آجائیں

  

کوالا لمپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنہ 2015 میں ایک نوجوان نفیس یعقوب کی جیل میں تلاوت قرآن کریم کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اس ویڈیو سے یہ نوجوان اتنا مقبول ہوا کہ آج ملائیشیا اور برونائی سمیت عالم اسلام میں بہترین قاری کے طور پر جانا جاتا ہے۔

نفیس یعقوب 3 سال کی عمر میں اپنی دادی کے ساتھ کمبوڈیا سے ملائیشیا آیا تھا، 2015 میں وہ ملائیشیا میں چھپ کر رہ رہا تھا، ایک دن وہ کھانا لے کر باہر نکلا تو پولیس نے اسے پکڑ لیا اور جیل پہنچادیا۔

جیل میں بہت زیادہ گرمی کی وجہ سے نفیس یعقوب نے اپنی شرٹ نیچے بچھالی اور اس پر بیٹھ کر تلاوت کرنے لگا۔ اسی دوران جیل کے ایک محافظ نے اس کی ویڈیو بنالی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نفیس یعقوب کو کچھ ماہ جیل میں گزارنا پڑے جس کے بعد اسے واپس کمبوڈیا ڈی پورٹ کردیا گیا، لیکن جب وہ جیل سے نکلا تو ایک جانی پہچانی شخصیت بن چکا تھا۔ 25 سالہ نفیس یعقوب جلد ہی قانونی طریقے سے واپس ملائیشیا آگیا جہاں اسے ایک مسجد کا امام مقرر کردیا گیا۔

نفیس یعقوب کی آواز کی مٹھاس نے اسے لوگوں میں ہر دلعزیز کردیا اور آج وہ 30 سال کی عمر میں ملائیشیا کے مشہور اماموں میں سے ایک ہے۔ نفیس یعقوب صرف ملائیشیا میں ہی نہیں بلکہ برونائی دارالسلام اور دیگر مسلم ممالک میں بھی تعلیمی دورے کرتا ہے اور مختلف مدارس اور مساجد میں تلاوت کرتا ہے۔ نفیس یعقوب کی تلاوت قرآن مجید کی ڈی وی ڈی بھی موجود ہے جسے سن کر لوگ اپنا تلفظ درست کرتے ہیں۔

View this post on Instagram

Al qalam

A post shared by ustaz nafis yaakub (@ustaz_nafis_yaakub) on

View this post on Instagram

A post shared by ustaz nafis yaakub (@ustaz_nafis_yaakub) on

مزید :

ڈیلی بائیٹس -روشن کرنیں -