کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہر قائد میں پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، کالعدم تنظیم بی آر ایس ایس کے چھ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین کے مطابق کالعدم بی آر ایس ایس کے 6دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں۔ رفتار دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ، دستی بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ گرفتار دہشت گرد کراچی کے اہم مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔ پولیس کو دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ کالعدم تنظیم پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث تھی۔ دہشت گردی میں بھارتی ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔پولیس آفیسر نے کہا کہ حملے میں ملوث دہشت گرد بھارتی ایجنسی را سے تربیت یافتہ تھے۔