سنتھیا رچی آئی ایس پی آر کیلئے کام کرتی ہیں یا نہیں؟ پاکستانی چکرا کر رہ گئے

سنتھیا رچی آئی ایس پی آر کیلئے کام کرتی ہیں یا نہیں؟ پاکستانی چکرا کر رہ گئے
سنتھیا رچی آئی ایس پی آر کیلئے کام کرتی ہیں یا نہیں؟ پاکستانی چکرا کر رہ گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے میں جواب جمع کرایا ہے کہ امریکی بلاگر سنتھیا رچی پاکستان میں ویزہ کی توسیع کراکے قیام پذیر ہیں اور وہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ  مل کر فلم پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔

وزارت داخلہ نے جمعہ کے روز عدالت میں جمع کرائی گئی اپنی رپورٹ میں کہا کہ سنتھیا رچی نے اپنی درخواست میں بتایا ہے کہ وہ آئی ایس پی آر اور خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر مختلف فلم پراجیکٹس پر کام کررہی ہیں۔ سنتھیا رچی نے اپنے بزنس ویزہ کی مدت میں ایک سالہ توسیع کیلئے درخواست بھی دے رکھی ہے تاہم ان کے ویزہ میں تاحال 31 اگست تک کی توسیع کی گئی ہے۔

سنتھیا رچی خود بھی یہ دعویٰ کرچکی ہیں کہ وہ آئی ایس پی آر کے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہیں تاہم گزشتہ ماہ آئی ایس پی آر کی جانب سے اس کی تردید کی گئی تھی۔ اینکر پرسن ارشد شریف نے اپنے پروگرام میں بتایا تھا کہ انہوں نے سنتھیا رچی کے معاملے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے پوچھا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس کی واضح طور پر تردید کی اور کہا کہ پاک فوج کا سنتھیا رچی سے براہ راست کام کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔ البتہ انہیں فوج کی جانب سے ڈاکیومنٹری پراجیکٹ میں مدد فراہم کی گئی تھی کیونکہ وہ عالمی میڈیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہی تھیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -