ایک اور شہری نے سونے کا ماسک بنوا لیا، اس کی قیمت کتنی ہے؟ جان کر لوگوں کو یقین نہ آئے

ایک اور شہری نے سونے کا ماسک بنوا لیا، اس کی قیمت کتنی ہے؟ جان کر لوگوں کو ...
ایک اور شہری نے سونے کا ماسک بنوا لیا، اس کی قیمت کتنی ہے؟ جان کر لوگوں کو یقین نہ آئے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سونے کی انگوٹھیاں اور دیگر زیورات تو مقبول تھے ہی، کورونا وائرس کی وباء آنے کے بعد پہلے ہیروں سے سجے فیس ماسک سامنے آئے اورپھربھارت میں ایک تاجر نے سونے ہی کا فیس ماسک بنوا لیا۔ اب بھارت ہی میں ایک اور تاجر نے سونے کا ماسک بنوا لیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس تاجر کا تعلق بھارتی شہر کوتک سے ہے جس کا نام الوک موہانتے ہے۔

الوک موہانتے نے سونے کا جو ماسک بنوایا ہے اس پر ساڑھے 3لاکھ بھارتی روپے(تقریباً 7لاکھ 81ہزار پاکستانی روپے)لاگت آئی ہے اور یہ این 95ماسک ہے۔اس ماسک کی تیاری میں 100گرام سونا صرف ہوا ہے۔ الوک کا کہنا ہے کہ ”میں نے پونے کے تاجر کو ٹی وی پرسونے کا فیس ماسک پہنے ہوئے دیکھا جس پر میں نے بھی ویسا ہی ماسک آرڈر کر دیا۔ میں نے بھی ممبئی کے اسی جیولر سے یہ ماسک خریدا ہے جہاں سے پونے کے تاجر نے خریدا تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -کورونا وائرس -