دوسروں پر اعتماد کرنے کا سب سے اہم ترین فائدہ سائنسدانوں نے بتادیا، جان کر آپ بھی دوسروں پر شک نہ کریں

دوسروں پر اعتماد کرنے کا سب سے اہم ترین فائدہ سائنسدانوں نے بتادیا، جان کر آپ ...
دوسروں پر اعتماد کرنے کا سب سے اہم ترین فائدہ سائنسدانوں نے بتادیا، جان کر آپ بھی دوسروں پر شک نہ کریں

  

سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض لوگ بہت شکی مزاج ہوتے ہیں جنہیں اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں انتہائی تشویشناک خبر سنا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سویڈن کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ جو لوگ شکی مزاج ہوتے ہیں ان کی زندگی دوسروں پر اعتماد کرنے والے لوگوں کی نسبت کم ہوتی ہے۔ جو لوگ دوسروں پر اعتماد کرتے ہیں وہ شکی مزاج لوگوں کی نسبت زیادہ طویل عمر پاتے ہیں۔

سٹاک ہوم یونیورسٹی کے سائنسدانوں 24ہزار لوگوں پر یہ تحقیق کی ہے جس کے نتائج میں ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ دوسروں پر اعتماد کرتے ہیں ان کو امراض قلب سمیت دیگر کئی طرح کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔ ایسے لوگوں کی دل کی بیماری کے باعث موت ہونے کا امکان شکی مزاج لوگوں کی نسبت 13فیصد کم ہوتا ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ الیگزینڈر میتھنگ کا کہناتھا کہ ”ہماری تحقیق میں ایک یہ حقیقت بھی سامنے آئی ہے کہ عمر رسیدہ لوگ زیادہ پر امید ہوتے ہیں۔ ان کے برعکس نوجوان اور ادھیڑ عمر کے لوگ زیادہ مایوس پائے گئے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -