ساڑھی پہنے صباء قمر کی نئی تصاویر نے دھوم مچادی، ان کے لباس پر پنجابی میں کیا لکھا ہے؟

ساڑھی پہنے صباء قمر کی نئی تصاویر نے دھوم مچادی، ان کے لباس پر پنجابی میں کیا ...
ساڑھی پہنے صباء قمر کی نئی تصاویر نے دھوم مچادی، ان کے لباس پر پنجابی میں کیا لکھا ہے؟

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈلز و اداکارائیں اپنے لباس کی وجہ سے ہمیشہ سوشل میڈیا صارفین کے زیرعتاب ہی آتی ہیں۔ شاید پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ ماڈل و اداکارہ صباء قمر اپنے لباس کی وجہ سے داد و تحسین وصول کر رہی ہیں۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق صباء قمر نے گزشتہ روز ساڑھی میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اور اس ساڑھی کے ڈیزائن میں جو تخلیقی صلاحیت بروئے کار لائی گئی تھی، اس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے اور یہ تخلیقی صلاحیت بھی کسی اور کی نہیں بلکہ خود صباء قمر کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس سفید رنگ کی ساڑھی پر پنجابی شعر لکھے گئے تھے۔ یہ آئیڈیا تو صباء قمر کے تخلیقی ذہن کا تھا جسے نیشنل کالج آف آرٹس سے ٹیکسٹائل ڈیزائننگ میں گریجوایشن کرنے والی رحمت اجمل نے ڈیزائن کیا۔

رحمت اجمل اب ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھ چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ”یہ آئیڈیا صباء قمر کے تخلیقی ذہن کی پیداوار تھا۔ انہوں نے ہی اشعار کا انتخاب کیا۔ مجھے اس ساڑھی کی ڈیزائننگ پر کام کرکے بہت لطف آیا۔“

مزید :

تفریح -