شادی کے ساتھ ہی گلوکار فلک شبیر نے اپنی بیگم سارہ خان کے لیے ایسا کام کردیا کہ انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی

شادی کے ساتھ ہی گلوکار فلک شبیر نے اپنی بیگم سارہ خان کے لیے ایسا کام کردیا کہ ...
شادی کے ساتھ ہی گلوکار فلک شبیر نے اپنی بیگم سارہ خان کے لیے ایسا کام کردیا کہ انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی شادی گزشتہ ایک ہفتے سے سوشل میڈیا پر زیربحث ہے اور اب فلک شبیر نے اپنی نئی نویلی دلہن کی محبت میں ایسا کام کر ڈالا ہے کہ انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی۔ ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کے مطابق فلک شبیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کلائی کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس پر ان کی بیگم سارہ خان کا نام ٹیٹو کیا ہوتا ہے۔

اس ٹیٹو میں سارہ کے حرف Sکے اوپر ایک تاج بنا ہوتا ہے اور آگے لکھا ہوتا ہے ”مائی کوئین سارہ“۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خود اپنے شوہر کی کلائی تھامے اس ٹیٹو کی تصویر بنا رہی ہوتی ہیں جو بعد ازاں فلک شبیر کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی جاتی ہے۔

اس سے قبل سارہ خان نے اپنی مہندی کی تقریب کے بعد اپنے ہاتھ کی تصویر پوسٹ کی تھی جس پر مہندی سے لکھا تھا ”فلک کی دلہن۔“

اس تصویر کو بھی انٹرنیٹ صارفین کی طرف سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

مزید :

تفریح -