پاکستان میں سینکڑوں سال پرانا قیمتی ترین مجسمہ دریافت، لیکن لوگوں نے اس کے ساتھ کیا کیا؟ جان کر کوئی بھی حیران پریشان رہ جائے

پاکستان میں سینکڑوں سال پرانا قیمتی ترین مجسمہ دریافت، لیکن لوگوں نے اس کے ...
پاکستان میں سینکڑوں سال پرانا قیمتی ترین مجسمہ دریافت، لیکن لوگوں نے اس کے ساتھ کیا کیا؟ جان کر کوئی بھی حیران پریشان رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مردان(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں مردان میں ایک تعمیراتی جگہ سے سینکڑوں سال قدیم قیمتی ترین مجسمہ دریافت ہوا، جس کا لوگوں نے ایسا حشر کیا کہ ہر دیکھنے والا پریشان رہ جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیاز بین ملنگ نامی صارف نے اس واقعے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور ٹویٹ میں اس نے بتایا ہے کہ مردان کے قریبی علاقے تخت بھائی میں ایک جگہ تعمیراتی کام ہو رہا تھا جہاں سے یہ بدھا کا سینکڑوں سال پرانا مجسمہ دریافت ہوا۔

نیازبین ملنگ لکھتا ہے کہ ”تعمیراتی کام کرانے والے ٹھیکیدار کو علاقے کے مولوی نے کہا کہ وہ اس مجسمے کو توڑ ڈالے اور اگر اس نے اس مجسمے کو نہ توڑا تو اس کا ایمان چلا جائے گا اور اس کا نکاح بھی فسخ ہو جائے گا۔ اس پر ٹھیکیدار نے ہتھوڑے سے اس مجسمے کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔“ یہ پوسٹ بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر بھی پوسٹ کی گئی جہاں کمنٹس میں صارفین کا کہنا ہے کہ ”محکمہ آثار قدیمہ کہاں ہے؟ وہ اس واقعے پر کوئی کارروائی کیوں نہیں کرتا۔