لاہور میں چکی مالکان نے بھی آٹا مہنگا کردیا

لاہور میں چکی مالکان نے بھی آٹا مہنگا کردیا
لاہور میں چکی مالکان نے بھی آٹا مہنگا کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں فلور ملز کے بعد چکی مالکان نے بھی آٹا مہنگا کر دیا۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق آٹے کی چکیوں پر فی کلو آٹا پانچ روپے اضافے کے بعد ستر روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔چکی مالکان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں فی من تین سو بیس روپے اضافہ ہوا جس پر فی من آٹا دو سو روپے قیمت بڑھائی گئی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے آٹے کا بیس کلو کے تھیلے کی قیمت آٹھ سو ساٹھ جبکہ چکی آٹے کی فی کلو قیمت پینسٹھ روپے مقرر تو کی گئی ہے تاہم شہریوں کو ان داموں پر آٹا کہیں بھی دستیاب نہیں ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -