جج کے عہدے کیلئے امتحان دینے والوں کی اکثریت نالائق ہوتی ہے۔۔۔ سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن ڈاکٹر رحیم اعوان نے حیران کن انکشاف کردیا 

جج کے عہدے کیلئے امتحان دینے والوں کی اکثریت نالائق ہوتی ہے۔۔۔ سیکرٹری لاء ...
جج کے عہدے کیلئے امتحان دینے والوں کی اکثریت نالائق ہوتی ہے۔۔۔ سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن ڈاکٹر رحیم اعوان نے حیران کن انکشاف کردیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن ڈاکٹر رحیم اعوان نے کہا ہے کہ جج کے عہدے کیلئے امتحان دینے والوں کی اکثریت نالائق ہوتی ہے،جب کوئی پاس ہی نہ ہو تو اسے جج کیسے بنا دیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن ڈاکٹر رحیم اعوان نے بتایا ہے کہ جج تقرری کامعیارکم نہیں کرسکتے، قانون کی تعلیم کا معیار وقت کیساتھ گِرتا چلا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ ججز کیلئے ہونے والا امتحان پاس کرنے والوں کی شرح بہت کم ہے،امیدواروں کی کامیابی کی شرح کم ہونے سے ججز کی آسامیاں خالی رہتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی تعلیم کے معیار کو بڑھانے کی ضرورت ہے،ججز کی تنخواہیں اچھی ہیں لیکن آسامیوں کیلئے لوگ نہیں ملتے۔ ڈاکٹررحیم اعوان نے کہا کہ قانون کی تعلیم جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہوسکی،نوجوان وکلاء کا عدلیہ کی طرف یا تورجحان کم ہے یاعلم کی کمی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -