گھر کی چھت سے اچانک شہد ٹپکنے لگا، گھر والوں نے دیوار توڑ کر دیکھا توکیا چیز تھی؟ دیکھ کر دنگ رہ گئے

گھر کی چھت سے اچانک شہد ٹپکنے لگا، گھر والوں نے دیوار توڑ کر دیکھا توکیا چیز ...
گھر کی چھت سے اچانک شہد ٹپکنے لگا، گھر والوں نے دیوار توڑ کر دیکھا توکیا چیز تھی؟ دیکھ کر دنگ رہ گئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک گھر کی چھت سے اچانک شہد ٹپکنے لگا، جس پر گھر کے مالکان نے چھت کی سیلنگ اتار کر دیکھا تو اندر کا منظر دیکھ کر ان کی حیرت کی انتہاء نہ رہی۔ سی این این کے مطابق یہ لگ بھگ 100سال پرانا گھر تھا جس میں اب گزشتہ 5سال سے اینڈریا ازابیل نامی خاتون اور اس کا شوہر جسٹن رہ رہے تھے۔ گزشتہ چند دنوں سے ان کی چھت سے تازہ شہد ٹپکنے لگا تھا جس پر وہ بہت حیران تھے کہ یہ شہد کہاں سے آ رہا ہے۔

بالآخر انہوں نے چھت کی سیلنگ اتار کر دیکھنے کا فیصلہ کیا اور جب سیلنگ اتاری تو اس کے اندر شہد کی مکھیوں کا بہت بڑا چھتہ بنا ہوا تھا اور ہزاروں مکھیاں اس پر رہ رہی تھیں۔ یہ شہد اسے چھتے سے رس کر سیلنگ سے نیچے ٹپک رہا تھا۔ اینڈریا کا کہنا تھا کہ ”ہم نہیں جانتے تھے کہ ہمارے گھر میں ہزاروں مہمان بھی رہ رہے ہیں۔ہم نے کبھی مکھیوں کو آتے جاتے نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی ان کی بھنبھناہٹ کا احساس ہوا۔ ہم نے مکھیاں پالنے کے ماہر ایلن لیٹانزی کو بلایا جس نے چھتے کو وہاں سے اتارا۔ اس نے بتایا کہ چھتے پر 20سے 30ہزار مکھیاں موجود تھیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -