قومی کرکٹر نے لاک ڈاﺅن میں خاموشی سے منگنی کرلی

قومی کرکٹر نے لاک ڈاﺅن میں خاموشی سے منگنی کرلی
قومی کرکٹر نے لاک ڈاﺅن میں خاموشی سے منگنی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باولر کائنات امتیاز نےلاک ڈاون میں خاموشی سے منگنی کرلی۔تفصیلات کے مطابق دائیں ہاتھ کی تیز گیندباز کائنات امتیاز نے اپنی منگنی کی اطلاع سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منگنی کی انگھوٹی پہنتے ہوئے ایک دلکش تصویر شیئر کی۔ آل راونڈر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آخر کار میں نے ’ہاں‘ کردی، میری منگنی ہوگئی، الحمداللہ۔‘ انہوں نے بتایا کہ منگنی کی تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی۔ مداحوں اور کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد کی جانب سے کائنات امتیاز کیلئے مبارکباد اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات شیئر کئے جارہے ہیں۔

مزید :

تفریح -کھیل -