دہشت گردی کے خلاف قربانی ہم نے دی لیکن آج اسمبلی کے فلور پر۔۔۔ پیپلز پارٹی خیبر پختونخوانے وزیر اعظم کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان کردیا 

 دہشت گردی کے خلاف قربانی ہم نے دی لیکن آج اسمبلی کے فلور پر۔۔۔ پیپلز پارٹی ...
 دہشت گردی کے خلاف قربانی ہم نے دی لیکن آج اسمبلی کے فلور پر۔۔۔ پیپلز پارٹی خیبر پختونخوانے وزیر اعظم کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان کردیا 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کےصدر ہمایوں خان نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے بھارتی جاسوس کلبوشن یادیو کو ریلیف دینے کیلئے آرڈننس جاری کیا ہے، عمران خان ہندوستان کو خوش تو کررہا ہے مگرکشمیریوں پرمظالم بھول گئے ہیں، ایسانہ ہوکہ احسان اللہ احسان کی طرح کلبوشن کوبھی فرارکاراستہ دیاجائے، دہشت گردی کے خلاف قربانی ہم نے دی اور آج اسمبلی فلور پر اسامہ کو شہید کہا جارہا ہے، ہمیں بتائیں کہ احسان اللہ احسان کو راہ فرار کس نے دی؟ پیپلزپارٹی کے کسی ورکرزکو نقصان پہنچا تو عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے، وزیر اعظم نے صرف سب کو رلانے کا وعدہ پورا کیا، آج عوام رو رہی ہے ،وزیر اعظم کا لہجہ آج بھی کنٹینر والا ہے۔

 پشاور پریس کلب میں فیصل کنڈی  اورسینیٹر روبینہ خالد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےپیپلز پارٹی کے صوبائی صدرہمایوں خان نے کہاکہ حکومت کی ناکامی اور بیڈ گورننس سب کے سامنے ہے، بلاول بھٹو  زرداری نے سلیکٹڈ وزیر اعظم کو اسمبلی میں مناظرے کا چیلنج دیا تھا،وزیر اعظم جب جاگ جائے تو بلاول بھٹو کے سوالوں کا جواب دے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کلبوشن یادیو کو ریلیف دے رہی ہے، اسمبلی سے آرڈیننس جاری کیا ہے ،مودی کو اقتدار میں لانے کے لئے وزیر اعظم نے دعا کی تھی آج مودی کشمیریوں پر ظلم وستم کر رہا ہے، حکومت نے کشمیریوں پر مظالم روکنے کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کے لئے حکومت کوششیں کر رہی ہے، اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے ہی سندھ حکومت نے کورونا کے خلاف اچھے اقدامات کئے، تحریک انصاف حکومت نے سات سال میں صوبے میں ایک ہسپتال نہیں بنایا، ایک سوات موٹر وے بنائی اور اس کا حال سب دیکھ رہے ہیں، ایک بی آر ٹی شروع کی، اب تک اس کا کیا حال ہے؟ سب دیکھ رہے ہیں، جس ٹھیکیدار کو  بی آر ٹی کا ٹھیکہ دیا ،حکومت کی جانب سے اس کو مزید ٹھیکے دئے جا رہے ہیں، بلین ٹری سونامی میں بھی گھپلےہوئے ہیں ، پی ٹی آئی کے مرکزی اور وفاقی سطح پر منصوبوں کا کوئی ریکارڈ نہیں، 328 ارب روپے کا ٹھیکہ وزیر اعظم کے مشیر رزاق داؤد کو ملا ہے، حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور بیانات سے پی آئی اے بیٹھ گئی، جب سلیکٹڈ حکومت کے خلاف بات ہوتی ہے تو جواب احسان اللہ احسان دیتے ہیں، حکومت کے خلاف بات کرنے پر احسان اللہ احسان ناراض ہوتے ہیں کوئی گٹھ جوڑ تو ہے۔

اس موقع پرپارٹی کے جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ صوبے کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کے وزیر اعلی محمود خان نے بولنا سیکھ لیا ہے اور  پیپلزپارٹی کے خلاف باتیں بھی شروع کردی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جب پیپلزپارٹی حکومت میں تھی تو ملک میں بارود کا ڈھیر تھا، دہشتگردی کے خلاف قربانی ہم نے دی لیکن  اسمبلی فلورپراسامہ کو شہید کہا جارہا ہے ،ہمیں بتائیں کہ احسان اللہ احسان کو راہ فرار کس نے دیا؟یسا نہ ہو کہ کلبوشن یادیو کو بھی راہ فرار دی جائے ،اگر پیپلزپارٹی کے کسی ورکرز کو نقصان پہنچا تو عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -