کھلونا گنز کی فروخت اوراستعمال پرایک ماہ کیلئے پابندی عائد

کھلونا گنز کی فروخت اوراستعمال پرایک ماہ کیلئے پابندی عائد
کھلونا گنز کی فروخت اوراستعمال پرایک ماہ کیلئے پابندی عائد

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں کھلونا گنز کی فروخت اوراستعمال پرایک ماہ کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق  صوبائی حکومت نے  کوئٹہ میں کھلونا گنز کی فروخت اوراستعمال پرایک ماہ کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ بات محسوس کی گئی کہ عید کے موقع پر کھلونا گنز کی فروخت اور اس کے استعمال سےسکول جانے والے بچوں کے ذہن پر منفی اثرات ہوتے ہیں، اس لئے حکومت بلوچستان نے دفعہ 144کے تحت کوئٹہ میں کھلونا گن کی فروخت اوراستعمال پرایک ماہ کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -