سعودی عرب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کتنی ہو گئی؟افسوسناک خبر آگئی

سعودی عرب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کتنی ہو گئی؟افسوسناک خبر آگئی
سعودی عرب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کتنی ہو گئی؟افسوسناک خبر آگئی

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب میں وزارتِ صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 2565 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے اور کووِڈ-19 کے مرض میں مبتلا مزید 40 افراد وفات پاگئے ہیں۔سعودی وزارتِ صحت کے حکام نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ مملکت میں اب کرونا وائرس سے وفات پانے والے افراد کی تعداد 2447 ہوگئی ہے اور کل مریضوں کی تعداد 248416 ہوگئی ہے۔وزارتِ صحت نے آج مزید 3057 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی اطلاع دی ہے اور اب تک تن درست ہونے والے مریضوں کی تعداد 194218 ہوگئی ہے۔

مکہ مکرمہ میں آج سب سے زیادہ 224کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔اس کے بعد دارالحکومت الریاض میں 212 ، جدہ میں 189 اور الہفوف میں 182 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کرونا وائرس کی وَبا پرقابو پانے کے لیے روزانہ 65 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔مارچ میں اس وَبا کے آغاز کے وقت قریباً 1000 ٹیسٹ کیے جارہے تھے۔

مزید :

عرب دنیا -