عثمان بزدار کی حیثیت روبوٹ جیسی،عمران خان کے انڈے، مرغیاں اور کٹے کہاں ہیں؟ پلوشہ خان نے حکومت کی دکھتی رگ چھیڑ دی 

عثمان بزدار کی حیثیت روبوٹ جیسی،عمران خان کے انڈے، مرغیاں اور کٹے کہاں ہیں؟ ...
عثمان بزدار کی حیثیت روبوٹ جیسی،عمران خان کے انڈے، مرغیاں اور کٹے کہاں ہیں؟ پلوشہ خان نے حکومت کی دکھتی رگ چھیڑ دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت روبوٹ جیسی ہے،عمران خان کی طرف سے بزدار کی تعریف اس محاورے کی طرح ہے کہ تم مجھے حاجی کہنا میں تجھے حاجی کہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان نے نیب سے مل کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے،وزیراعظم کا پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا دعویٰ پراسرار بن رہا ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ گھر خلاؤں میں بن رہے ہیں جبکہ پیسے انیل مسرت کے اکاؤنٹ میں جا رہے ہیں اور انیل مسرت "نیازی اینڈ کمپنی" کے فرنٹ مین ہیں۔ پلوشہ خان نے سوال کیا کہ کہاں ہیں عمران خان کے انڈے، مرغیاں اور کٹے؟۔