سارے ملک تجربے کرتے رہ گئے، ایران نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم کامیابی حاصل کرلی

سارے ملک تجربے کرتے رہ گئے، ایران نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم کامیابی ...
سارے ملک تجربے کرتے رہ گئے، ایران نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم کامیابی حاصل کرلی

  

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے حوالے سے اہم کامیابی حاصل کرلی۔

ایران کی وزارت صحت کے مطابق ایران میں 57 تحقیقاتی ٹیمیں کورونا ویکسین کی تیاری میں لگی ہوئی ہیں۔ وزیر صحت سعید نمکی نے بتایا کہ کورونا ویکسین کی تیاری میں عالمی سطح پر ایران بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ ایران نے کورونا کی ویکسین کے حوالے سے کافی پیشرفت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کرونا ویکسین کا اینیمل ٹیسٹ اور ٹرائل کامیاب ہونے کے بعد بہت جلد اس کا ہیومن ٹرائل کیا جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -